کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کی ہدایت پر تھانہ کلفٹن پولیس کی کامیاب کارروائی، خود کو مختلف نیوز چینلز کا نمائندہ ظاہر کر کے کلفٹن کی حدود میں وائن شاپس سے بھتہ وصول کرنے والے دو جعلی صحافی گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف میڈیا چینلز کے جعلی پریس کارڈز اور بھتے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان خود کو میڈیا اداروں کا نمائندہ ظاہر کر کے وائن شاپس کے مالکان اور عملے پر دباؤ ڈال کر لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہے تھے۔ خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی تفصیلات:
1. سید سنان احمد نقوی ولد سید قمر احمد نقوی
2. آصف الیاس ولد محمد الیاس
درج دفعات:
مقدمہ نمبر: 224
468/471/419/420/34-PPC
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر ممکنہ ساتھیوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ ۔ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


