کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تعینات پولیس کانسٹیبل حسنات جو ایس ایس پی آفس ایسٹ سے وابستہ ہیں، امشب دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران دو مسلح ملزمان نے انہیں ڈکیتی کی نیت سے روک لیا۔
کانسٹیبل حسنات نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان شدید زخمی ہوئے، جو بعد ازاں ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے موقع سے دو غیر قانونی 30 بور پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور ایک بلا نمبری موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ہے۔
ہلاک ملزمان کی نعش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزمان کی شناخت اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔


