70

کراچی؛ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست آئی آر میں بھی شامل تھا۔

پولیس نے سولجر بازار نمبر 3 کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم حسن علی ولد افسر علی کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

01. مقدمہ الزام نمبر 331/2019 جرم دفعہ SAA 23(i)A تھانہ سولجر بازار۔

02. مقدمہ الزام نمبر 434/2020 جرم دفعہ SAA 23(i)A تھانہ سولجر بازار۔

03. مقدمہ الزام نمبر 92/2022 جرم دفعہ 382 ت پ تھانہ سولجر بازار۔

04. مقدمہ الزام نمبر 93/2022 جرم دفعہ SAA 23(i)A تھانہ سولجر بازار۔

05. مقدمہ الزام نمبر 497/2022 جرم دفعہ 382 ت پ تھانہ سولجر بازار۔

06. مقدمہ الزام نمبر 498/2022 جرم دفعہ SAA 23(i)A تھانہ سولجر بازار۔

07. مقدمہ الزام نمبر 222/2024 جرم دفعہ SAA 23(i)A تھانہ سولجر بازار۔

اپنا تبصرہ بھیجیں