کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان یونیورسٹی روڈ اور اطراف کے علاقوں میں ڈمی پسٹل کے ذریعے شہریوں کو دھمکا کر لوٹنے میں ملوث تھے۔
پولیس نے ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک عدد ڈمی پسٹل، موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان سے تھانہ مبینہ ٹاؤن کے مقدمہ الزام نمبر 146/2025 بجرم دفعہ 382/34 ت پ کا چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں محمد شہباز ولد غلام حسین اور محمد جمیل ولد غلام حسین شامل ہیں۔


