حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، گزشتہ روز تھانہ مارکیٹ کی حدود ہیرا آباد ڈاکٹر کالونی کیپری سینما کے قریب قائم الیکٹرک شاپ پر الیکٹریشن عابد علی کو محلے کے شخص بابر ترک نے مضحکہ طور اپنی پسٹل کے فائر سے ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا
قتل کی اس واردات کا مقدمہ فوتی کے بیٹے شہزاد علی مدعیت میں کرائم نمبر 79/2025 زیر دفعہ 302,34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا
ایس ایچ او انسپیکٹر منیر احمد عباسی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ملزم بابر ترک کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا


