کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں چوری شدہ موٹر سائیکلز کا سامان خریدنے و بیچنے والے 7 ملزمان گرفتار. ملزمان سے موٹر سائیکلز کے مختلف کھلے ہوئے پارٹس برآمد. ملزمان کو علاقہ تھانہ نبی بخش, چاکیواڑہ, کھارادر اور کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت قائم, انور حسین, احمد رضا, سلمان, حفیظ اللہ, محمد اللہ اور ظلمہ کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا. ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلز کو خرید کر مختلف حصوں میں کھول کر بیچتے تھے. ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج. ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.
62


