کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لانڈھی پولیس کی کامیاب کارروائی، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل زمان آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے کار میں بیٹھے شہری کو لوٹا تھا ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے فوٹیج میں نظر آنے والےملزمان کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی
ایس ایچ او لانڈھی اویس وارثی کی سربراہی میں پولیس پارٹی متحرک ہوگئی
واردات میں ملوث ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا
ملزم حنین خان ولد اقبال احمد کو ایس ایچ او لانڈھی اویس وارثی نے خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں زمان آباد میں ساتھی کے ساتھ کار سوار کو لوٹنے کا اعتراف بھی کیا
ملزم نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیئے
ملزم کا تعلق اسد عرف تایا گینگ سے ہے
اسد عرف تایا گینگ 15 ڈکیت لڑکوں پر مشتمل ہے
ایس ایچ او لانڈھی اویس وارثی نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی معلومات اکھٹی کرلی ہے


