63

کراچی؛ موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کے خلاف اے وی ایل سی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کے خلاف اے وی ایل سی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔

اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ، مرکزی ملزم امیر بخش زخمی حالت میں گرفتار۔

ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور 30 بور پستول برآمد۔

گرفتار ملزم ڈکیتی، اسلحہ پولیس مقابلے اور کراچی سے موٹر سائیکلیں چھیننے/ چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزم کے قبضے سے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل نمبرKIA-118 ھنڈا 125 برآمد۔

موقع سے 30 بور پستول کے خالی خول بھی قبضے میں لیے گئے۔

ملزم کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے بلوچستان میں فروخت کرتاہے۔

ملزم کا دیگر جرائم پیشہ گروہوں سے روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ملزم امیر بخش کے خلاف درج مقدمات:

نمبر 1۔ مقدمہ الزام نمبر 189/22 بجرم دفعہ 397/34 PPC (ڈکیتی) – تھانہ سچل
نمبر2۔ مقدمہ الزام نمبر 190/22 – دفعہ 23(1)A S.A.A (غیر قانونی اسلحہ) – تھانہ سچل
نمبر 3۔ مقد مہ الزام نمبر 17/23 – دفعہ 381-A PPC (موٹر سائیکل چوری) – تھانہ عزیزآباد
نمبر 4۔ مقدمہ الزام نمبر 101/23 – دفعہ 381-A PPC (موٹر سائیکل چوری) – تھانہ گلبہار
نمبر 5۔ مقدمہ الزام نمبر 245/23 – دفعہ 381-A PPC (موٹر سائیکل چوری) – تھانہ شارع نورجہاں
نمبر 6۔ مقدمہ الزام نمبر 54/24 – دفعہ 381-A PPC (موٹر سائیکل چوری) – تھانہ آرٹلری میدان
نمبر 7۔ مقدمہ الزام نمبر 145/24 – دفعہ 381-A PPC (موٹر سائیکل چوری) – تھانہ کھارادر
نمبر 8۔ مقدمہ الزام نمبر 93/23 – دفعہ 353/324/34 PPC (پولیس مقابلہ) – تھانہ عزیز بھٹی
نمبر 9۔ مقدمہ الزام نمبر 94/23 – دفعہ 23(1)A S.A.A (غیر قانونی اسلحہ) – تھانہ عزیز بھٹی
نمبر 10۔ مقدمہ الزام نمبر 198/2023 – دفعہ 381-A PPC (موٹر سائیکل چوری) – تھانہ حیدری مارکیٹ
نمبر 11۔ مقدمہ الزام نمبر 80/23 – دفعہ 381-A PPC (موٹر سائیکل چوری) – تھانہ مبینہ ٹائون

ملزم کے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

مزید تفتیش جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں