67

کراچی؛ ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل ملزم ریڈہینڈڈ گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل ملزم ریڈہینڈڈ گرفتار۔

ملزمان گرومندر چوک کے قریب راہگیر سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پہ پہنچی اور ایک ملزم صدیق ولد طیب کو بروقت گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد ہوا۔

گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں