93

کراچی؛ تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر مسکن چورنگی کے قریب کارروائی کرکے ملزم سید غلام دستگیر ولد سید تاج الدین کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا کی 70 عدد پڑیاں، 08 پیکٹ JM گٹکا اور 08 پیکٹ صفینہ گٹکا برآمد ہوا۔

گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبری KGU-0916 کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوچکا ہے، ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں