ایس ایس پی سجاول کا ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس سجاول میں کرائیم میٹنگ کا انعقاد

سجاول (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سجاول کا ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس سجاول میں کرائیم میٹنگ کا انعقاد

ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج سی آئی اے ، انچارجز پولیس پوسٹز اور ہیڈ آف برانچ کے ساتھ ایس ایس پی آفس سجاول میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

🔹ایس ایس پی سجاول نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں تمام پینڈنگ مرڈر، ڈکیتی رابری، موٹرسائیکل چوری اورسنیچنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ کیس پراپرٹی ریکوری، روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری بلخصوص مرڈر کے کیسز میں اشتہاری و دیگر سنگین جرائم ملوث روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

🔹اس کے علاؤہ آئی جی سندھ کے احکامات پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے مہم میں قوانین کے خلاف ورزی کرنے، بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز سمیت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل و گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔

🔹آئی جی پی سندھ کی جانب سے موصول ہونے والی انفارمیشن رپورٹس اور اس حوالے سے کی گئی قانونی کارروائیاں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے، منشیات /گٹکا فروش ملزمان اور ایکٹو کرمنلز کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جائے۔

🔹تمام زیر تفتیش کیسز کی تفتیش کو میرٹ پر مکمل کرکے ان کی فائنل رپورٹ کورٹ میں بروقت جمع کروائیں۔

🔹تمام کیس فائلز کو PSRMS سوفٹویئر میں اپلوڈ کرائیں، A کلاس کیسز کو جلداز جلد ٹریس آؤٹ اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں۔

🔹ایس ایس پی سجاول نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں کے ساتھ تفتیشی امور کو مزید موثر بنایا جائے اور تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشہ ورانہ مہارت، حاصل کی گئی تربیت اور تجربے کی بدولت مقدمات کومنطقی انجام تک پہچائیں اور متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزائیں دلوائیں۔

🔸ایس ایس پی سجاول نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گٹکا کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں