6

ہائی کورٹ کی نیپرا کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی لوڈشیڈنگ شکایت ایک ماہ میں نمٹانے کی ہدایت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) – سندھ ہائی کورٹ نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ اور فیڈر کی خرابی کے خلاف دائر درخواست پر نیپرا کو ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کی شکایت پر ایک ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے صنعتی یونٹس کو روزانہ 14 سے 16 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے باعث صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

وکیل کے مطابق فیڈر کی خرابی اور بجلی کی فراہمی سے متعلق کے الیکٹرک اور نیپرا کو متعدد شکایات بھی درج کرائی جا چکی ہیں، تاہم مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صنعتوں کو بجلی کی مستحکم اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے قانون کے تحت دستیاب متبادل فورم سے رجوع کر رکھا ہے، لہٰذا نیپرا تمام متعلقہ فریقین کو سننے کے بعد ایک ماہ کے اندر درخواست پر فیصلہ کرے۔

🤝 دنیا کی نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی HRNW کو سپورٹ کریں
👉 https://www.hrnww.com/?page_id=1083

⚠️ اہم ہدایت (Important Note)
یہ خبر عدالتی کارروائی اور پیش کیے گئے ابتدائی مؤقف پر مبنی ہے۔ HRNW (hrnww.com) کیس کے میرٹ یا فریقین کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں کرتا۔ معاملے کا حتمی فیصلہ متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی اور عدالت کی آئندہ کارروائی کی روشنی میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں