لڑکیوں کے ذریعے جاسوسی کروانا صلیبیوں اور اسرالیوں کا پرانا طریقہ ہے

(ایچ آراین ڈبلیو)دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ جنگیں تلواروں اور توپوں سے نہیں لڑی گئیں۔ بعض اوقات جذبات کو ہتھیار بنایا گیا، دلوں کو نشانہ بنایا گیا، اور ایمان و اعتماد کو کمزور کر کے قوموں کو اندر سے توڑا گیا۔ Isr کی خفیہ ایجنسی “موساد” اسی جنگ کی ایک ماہر کھلاڑی ہے – اور اس کا سب سے خطرناک ہتھیار: “ہنی ٹریپ”۔۔۔

“ہنی ٹریپ” ایک ایسا طریقہ ہے جس میں خوبصورت خواتین کو بطور ایجنٹس استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ محبت، شادی، یا دوستی کے لبادے میں حساس شخصیات کے قریب پہنچتی ہیں ان کے دل جیتتی ہیں، اعتماد حاصل کرتی ہیں، اور پھر اس کے ذریعے حساس معلومات، خفیہ دستاویزات، اور قومی راز اگلوا لیتی ہیں یہ خواتین صرف ایجنٹس نہیں، بلکہ ایک مکمل مشن کا حصہ ہوتی ہیں۔۔۔

1960 کی دہائی میں مصر اور شام میں موساد نے اپنے کئی مشن “خواتین” کے ذریعے مکمل کیے۔ ان ایجنٹس نے سائنسدانوں، افسران اور سیاستدانوں سے تعلقات قائم کیے۔مردم شماری، جوہری پروگرام، اور دفاعی معلومات موساد نے عرب ممالک سے “بستر کے ذریعے” چُرائیں۔مشہور Isr جاسوس ایلی کوہن نے بھی شام میں خواتین کو استعمال کر کے کئی راز افشا کروائے۔۔۔

ایران میں ایک غیر ملکی خاتون کو گرفتار کیا گیا جو ایک سفارتکار کے طور پر آئی تھی، لیکن درحقیقت وہ موساد کی ایک تربیت یافتہ ایجنٹ تھی۔ اس نے کئی مہینے تک۔سینئر فوجی افسران کے ساتھ ذاتی تعلقات قائم کیے،
تہران کے فوجی نقشے اور نیوکلیئر لیبارٹریز کی لوکیشن حاصل کی،
اور حساس ملاقاتوں کو خفیہ کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیا۔

نتیجہ کیا ہوا۔
ایران کے بڑے نیوکلئیر سائنسدانوں کا قتل۔کئی اہم دفاعی تنصیبات کو سائبر اور میزائل حملے کا سامنا ۔سینئر افسران کو بلیک میل کر کے مجبور کیا گیا کہ وہ اپنی پوزیشن چھوڑ دیں ایران کی انٹیلیجنس نے اس نیٹ ورک کو بے نقاب تو کر لیا، لیکن نقصان ہو چکا تھا۔ یہ محض ایک لڑکی کی “مسکراہٹ” کے پیچھے چھپی ایک مکمل جنگ تھی جو ایران کے خلاف لڑی گئی۔۔۔

پاکستان میں حالیہ برسوں میں کئی لڑکیاں امریکہ، کینیڈا، بھارت یا یورپ سے “اسلام سے متاثر ہو کر” پاکستان آئی ہیں کچھ نے یہاں شادی کی، کچھ نے تحقیق یا بزنس کے بہانے یہاں کے دفاعی اور سیکیورٹی حلقوں میں رسائی حاصل کی۔ کئی کے پیچھے غیر ملکی ایجنسیاں تھیں یہ کوئی فلمی کہانی نہیں، بلکہ خطرناک حقیقت ہے ایسی خواتین جو سوشل میڈیا کے ذریعے فوجی، سائنسی، یا حکومتی افراد سے رابطہ کرتی ہیں، وہ اکثر “ریموٹ کنٹرول جاسوس” ہوتی ہیں نوجوان پاکستانی جذبات میں آ کر ایسی لڑکیوں سے شادی کر بیٹھتے ہیں، جن کا مقصد صرف معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے

یاد رکھو! تمہاری محبت، تمہارا ایمان، تمہارا رشتہ صرف اللہ اور اسلام کے لیے ہونا چاہیے۔ کوئی بھی رشتہ جو تمہیں اپنے دین، اپنے ملک، یا اپنی غیرت سے دور لے جائے، وہ محبت نہیں، ہتھیار ہے ایسا نہ ہو کہ تمہارا دل کسی ایسی مسکراہٹ کا قیدی بن جائے جو دراصل تمہارے وطن پر حملہ آور ہو ایران نے سبق سیکھا، پاکستان کو بھی سیکھنا ہوگا نوجوانوں کو تربیت دی جائے کہ وہ ہر “محبت کی آفر” کو خوشی سے نہ اپنائیں۔ ہر ایسی شادی یا رشتہ جو غیر معمولی لگے، اس پر نظر رکھی جائے Isr کی ہنی ٹریپ پالیسی آج ایران کو نقصان پہنچا چکی، کل پاکستان بھی اس کا نشانہ بن سکتا ہے۔ دشمن توپ سے نہیں، تمہارے دل سے حملہ کر رہا ہے۔ اپنے جذبات کی حفاظت کرو کیونکہ یہی تمہاری قوم کی پہلی لائنِ دفاع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں