کراچی؛ تھانہ سچل پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہری کو لُٹنے سے بچالیا، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سچل پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہری کو لُٹنے سے بچالیا، ملزمان گرفتار۔

ملزمان ابوالحسن اصفہانی روڈ پر راہگیر محمد شایان ولد محمد اشرف کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔

گشت پر مامور پولیس نے بروقت حکمتِ عملی سے کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ الگ سے غیر قانونی اسلحہ کے بھی مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں ارشد ولد منظور علی اور عبد الرشید ولد خدا بخش شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں