تھانہ سچل پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سچل پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم عرفان ولد در محمد کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، دو عدد چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں