شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ مقابلہ تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس موبائل علاقہ گشت پر مامور تھی۔

گشت کے دوران بالمقام 17A شاہ لطیف ٹاؤن پہنچے تو دو موٹر سائیکل پر پانچ اشخاص لوٹ مار کی واردات کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھن فائرنگ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر بچہ زخمی ہو گیا
۔تو انہوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔
موقع سے ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہوا اور باقیوں کا پولیس نے تعاقب شروع کر دیا
تعاقب کرتے ہوئے پولیس بمقام 21A سے نزد گپ شپ ہوٹل پہنچی ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر پولیس پہ جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی

پولیس نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت

1)بابر شاہ ولد ملازم حسین بابر شاہ ولد ملازم حسین
2) عبدالباسط ولد محمد عظیم
3) مظہر ولد غلام حسین کے ناموں سے ہوئی
۔اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت
3)پرویز ولد صالح محمد کے نام سے ہوئی۔

جبکہ بھاگ جانے والا زخمی ملزم نہ معلوم جس کے لیے چھاپیں مار کاروائیاں جاری ہیں ۔

گرفتار ملزمان پہلے بھی جیل جا چکے ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد 30بور پسٹل 15 راؤنڈ برامد ہوے اور ملزمان کے قبضے سے مدعی سے چھینا ہوا سامان برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

زخم ملزمان کو برائے علاج و مالجا
ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں