کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔
اے وی ایل سی اورنگی ڈویژن 1 کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم طیب ولد بخت ایان کو گرفتار کرلیا۔
مقابلہ ضیاء کالونی قبرستان، نزد کے ایم سی اسکول روڈ کے مقام پر پیش آیا۔
مسروقہ ہونڈا 125 موٹر سائیکل برآمد۔
9 ایم ایم پستول اور تین زندہ راؤنڈز برآمد۔
ملزم کے خلاف پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات تھانہ مومن آباد میں درج کیے گئے۔
ملزم طیب ولد بخت ایان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات:
نمبر 1۔ مقدمہ الزام نمبر 499/14 بجرم دفعہ 23(1)A) تھانہ پیرآباد
نمبر 2۔ مقدمہ الزام نمبر 885/21 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ پیرآباد
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


