ماحولیات کےعالمی دن پر شجرکاری مہم، چانسلرکی قیادت میں سبزمستقبل کی جانب قدم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لئے شجر کاری مہم کا انعقاد، مہم میں چانسلر محمد اکبر علی خان، رجسٹرار سید سرفراز علی، چیئرمین کمپیوٹر سائنس کاشف شیخ اور دیگرفیکلٹی ممبران، انتظامیہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

اس اہم دن کے موقع پر چانسلر محمد اکبر علی خان نے سرسبز ماحول کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجر کاری نہ صرف ہماری زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ماحول کو بہتر بنا کر آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند زندگی کی ضمانت بھی فراہم کرتی ہے۔

یونیورسٹی کیمپس میں مختلف اقسام کے نئے درخت اور پودے لگائے گئے، جن کا مقصد فضائی آلودگی کا خاتمہ، ماحولیاتی توازن کی بحالی، اور سبز ماحول کی ترویج تھا۔شرکاء نے نئے پودے لگانے کے بعد دعا کی کہ یہ کاوش ماحول کی بہتری، فضائی آلودگی میں کمی، اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں معاون ثابت ہو۔

یہ مہم سر سید یونیورسٹی کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ماحول کی بہتری کےلئے سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی تاکہ معاشرے میں ماحولیاتی شعور اجاگر ہو اور سر سبز پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں