کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس کی بروقت کاروائی، ہاؤس روبری میں ملوث 04 رکنی ڈکیت گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ
مسلح ملزمان رات کی تاریکی میں سرجانی گلشن نور میں واقع گھر میں دیوار کود کر ڈکیتی کے لئے داخل ہوئے۔ طارق الٰہی مستوئی
علاقے میں موجود چوکیدار کی جانب سے ذریعہ فون سرجانی پولیس کو واردات کی اطلاع دی گئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنا کر چاروں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، لوٹے گئے زیورات، 04 موبائل فونز، جیولری بیگ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے زیراستعمال رکشے اور موٹرسائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں محمد عدنان ولد رفیق، محمد جاوید ولد فیاض، محمد فراز ولد اللّٰہ دتا اور محمد سجاد ولد عبدالرشید شامل ہیں۔


