کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن کا انسانیت کی خدمت کی جانب ایک اور قدم – 4 جون کو کیماڑی میں ہیٹ ریلیف کیمپ کاانعقاد کیا جارہا ہے-موجودہ شدید گرمی کی لہرکےپیش نظر، ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹریشن نمبر 1251) کی جانب سے 4 جون 2025 کو موچ موڑ، ضلع کیماڑی میں ایک ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ فلاحی اقدام ڈپٹی ڈائریکٹر کمپلینٹس (سندھ) جناب ارشد محمود کی نگرانی میں سرانجام دیا جا رہا ہے۔
کیمپ میں بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں اور مسافروں کو شدید گرمی کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات، پینے کا صاف پانی، اور سایہ دار آرام گاہیں فراہم کی جائیں گی۔
انسانیت کی خدمت کے اس مشن کو مؤثر بنانے کے لیے، ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل (سندھ) ایڈووکیٹ منصور علی تھیبو کی جانب سے ایس ایس پی کیماڑی پولیس اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس کو سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے باضابطہ طور پر خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔
ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن ہمیشہ سے مظلوم، مجبور اور ضرورت مند افراد کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اور موسم کی شدت میں بھی عوام کی مدد کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔


