سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی انسانیت کش اقدام ہے،علامہ آصف جلالی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی انسانیت کش اقدام ہے۔ دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ 40فیصد کم ہو گیا ہے۔ بھارت نے ہمارا پانی روکنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے۔ بھارتی سازشوں نے اب اپنا رخ ڈیمز اور آبی ذخائر کی طرف کر لیا ہے۔ نریندر مودی نہایت خبیث ذہنیت کا حامل ہے۔ وہ آبی جارحیت کے مسئلہ میں بھی آخری حد تک جائے گا۔ چنانچہ پاکستان کو بھی اس جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہو جانا چاہیے۔ پاکستان نے بھی بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے شملہ معاہدہ سمیت تمام دو طرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دے دیا۔ اور بھارت کے لیے فضائی حدود اور سرحدی آمد و رفت پر بھی پابندی لگا دی۔ مودی کو اپنے ملک اور بین الاقوامی سطح پر جتنی خفت اور ہزیمت کا سامنا ہے۔ وہ بدحواسی میں کچھ بھی کر سکتا ہے۔ چونکہ بھارت میں بھارتی وزیر اعظم ہاؤس کو آگ لگانے کے نعرے بلند ہو رہے ہیں۔ اور مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ چنانچہ پاکستان کو چاہیے کہ گرتی ہوئی دیوار کو ایک چند دھکے اور دے دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں