پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان پیڈل رینکنگ کپ کراچی میں شروع ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیڈل فیڈریشن کےزیراہتمام پاکستان پیڈل رینکنگ کپ 2025 اسپورٹ آن، کراچی میں شروع ہوگیاہے، ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین سید پیر محمد شاہ نے کیا۔ اس موقع پر سندھ سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسد اسحاق نے پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین، سی ای او مدثر رزاق، نائب صدر ریحان الدین، فرید علی ڈی ایس او ساؤتھ، ہاجرہ نواب ڈی ایس او سینٹرل، ڈی ایس پی سعید احمد آرائیں، ڈپٹی سیکرٹری سندھ پولیس سپورٹس بورڈ ریحان ضیاء کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ایونٹ میں مرد، خواتین اور بوائز انڈر-14 کے کھلاڑی تین کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خواتین مقابلوں میں ٹرائب نے ایم یو وی کو 6-5 سے، اسٹرائیکرز نے پیڈل پالس کو 6-5 سے ہرا دیا۔ کنٹرول ایکس نے پیڈل ٹوئنز کو 6-0 سے، سسٹرز اسکواڈ نے گلگت بلبستان کو 6-0 سے، ٹرائب نے پیڈل کو 6-2 سے، ایم یو وی نے سٹرائیکرز کو 6-3 سے شکست دی۔ کنٹرول ایکس پاور نے سسٹر اسکواڈ کو 6-0 سے اور پیڈل ٹیون نے گلبستان کو 6-1 سے ہرا دیا۔

بوائز انڈر- 14 کے مقابلوں میں ایکرز نے فیصل آباد پینتھر کو 6-3 سے ہرادیا-
شاہینز نے ایکو سمیش کو 6-2 سے، سپر پمپڈ نے پردیسی ایکس کو 6-1 سے ہرادیا-
اللہ والا نے ٹو برادرز کو 6-0 سے شکست دی۔ ایکڑز نے نے ینگ اسٹار کو 6-2 سے اور حیا ایزر نے ایکو سمیش کو 6-4 سے ہرا دیا۔

مردوں کے مقابلوں میں الاوالا نے والی وائپرز کو 6-0 سے،اسپورٹ آن نےہوپرز کو 6-1 سے، بلگام نے پیڈل اسٹار کو 6-0 سے، کیچ برادرز نے فیضان برادرز کو 6-5 سے ہرا دیا-

ٹیم پارلل نے لابنگ لنڈا کو 6-2 سے ہرا دیا۔ماویرک نے لوبنگ لوندز کو 6-3 سے، ٹائیگرز نے جی پی سی کو 6-3 سے شکست دی۔ زنارز نے آئی سی ٹائیگرز کو 6-5 سے، گار گالا نے پیڈل ہاکس کو 6-1 سے اور پیڈل ماسٹر نے سپر پیبز کو کو 6-0 سے ہرا دیا۔ ایونٹ پاکستان پیڈل فیڈریشن نے انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور پیڈل ایشیا کی چھتری تلے سندھ پیڈل ایسوسی ایشن اور اسپورٹ آن کراچی کے اشتراک سے کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں