سوسائٹیوں میں خرید و فروخت سے پہلے معلومات ضرور حاصل کریں،اسلم خان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان سے کراچی کی مختلف کوآپریٹو سوسائٹیوں کہ و فد نے ملاقات کی اور سوسائٹیوں میں ہونے والی زیادتیوں کے متعلق گفتگو کی کہ سسٹم کے نام پر کوآپریٹیو سوسائٹیوں پر ایڈمنسٹریٹر بٹھا کر اور لینڈ مافیا کے ذریعے ان کی زمینوں پر قبضہ کر کے بیچ رہے ہیں اسلم خان نے کہا کہ سوسائٹیوں میں خرید و فروخت کرتے ہوئے سوسائٹی سے معلومات ضرور حاصل کریں وفد میں شامل بجنور سوسائٹی کے سید شاہد رضا مشرق سوسائٹی کے قمر مختار عظیم اباد کے یوسف امام غوثیہ سوسائٹی کے نوید غفور دہلی حکیم سوسائٹی کے رضوان پوسٹ افس سوسائٹی کے شاہد اشرف علی میموریل کے اکبر علی ودیگر وفد میں شامل تھے۔ اسلم خان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب سے صدر پاکستان اصف زرداری چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ سی اپیل کی کہ اللہ کے واسطے غریبوں کی زمینوں کو قبضہ کرنے والوں سے نجات دلائیں کراچی سے سسٹم کو ختم کرائیں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے ذریعے ہم پاکستان کے تمام لوگوں کو زیادتیوں سے اگاہ کریں گےاور عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں