کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، سڑک کو بند کر دیا گیا-تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر لاہوری شربت کے سامنے، بولٹن مارکیٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جہاں دکاندار حضرات کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق، دکانداروں نے کسٹم اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ کسٹم عملہ بلاجواز کارروائیاں کر رہا ہے، جس کے باعث ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔
دکاندار سڑک پر بیٹھ گئے، جس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی، اور علاقے میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔


