کراچی: تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید فرحان علی شاہ ولد ریاض حسین شاہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر ملیر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور جعلی پولیس و پریس کا نام استعمال کرکے شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 4 راؤنڈز، جعلی پولیس سی سی ڈی کارڈ اور جعلی پریس کارڈ برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


