حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل و ریٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن برائے سال2026-28 فرقان احمد لودھی کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے انتخابات برائے سال2026-28 کے صدر کے عہدے کے لیے ندیم احمد صدیقی، ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی اور محمد کاشف شیخ نے، سینئر نائب صدر کے لیے محمد فہد میاں، سکندر علی راجپوت، محمد کاشف شیخ، محمد عارف میمن،ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی اور نائب صدر کے لیے عرفان عاربیانی، محمد اسلم میمن، ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی اور کاشف شیخ نے مقرہ تاریخ 24ستمبر 2026تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے،
26 ستمبر 2026ء کو جمع شدہ نامزدگی فارمز کی الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کی اور وہ دُرست پائے گئے۔ الیکشن کمیشن2026-28ء اراکین نعیم اسلم،عبدالعلیم اورجاوید قریشی پر مشتمل ہے ان تمام امیدواروں میں سینئر نائب صدر کی نشت سے ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی، محمد کاشف شیخ،اور محمد عارف میمن اور نائب صدر کی نشت سے ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی اور محمد فہد میاں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔
اس طرح صدر کے لیے ندیم احمد صدیقی، ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی اور محمد کاشف شیخ، سینئر نائب صدر کے لیے محمد فہد میاں، سکندر علی راجپوت اور نائب صدر کے لیے عرفان عاربیانی اور محمد اسلم میمن کے درمیان الیکشن،بتاریخ 28ستمبر2026 صبح 10 بجے سے دوپہر 2بجے تک چیمبر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ جس کے نتائج کا حتمی اعلان جنرل باڈی کے 30، ستمبر2026ء کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
23


