کراچی: سی ویو، نشانِ پاکستان کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے نتیجے میں تین ماہی گیر لاپتا ہوگئے، جن میں سے ایک کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت 55 سالہ عبدالسلام ولد فتح علی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دو ماہی گیر تاحال لاپتا ہیں، جن میں 35 سالہ منا ولد سلام اور 28 سالہ سید شامل ہیں۔
ایدھی ایمبولینس اور بحری رضاکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جبکہ دونوں لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


