**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)**، میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کے اہل خانہ اور ان کے وکیل جبران ناصر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔
کمیشن کی جانب سے سندھ حکومت کے فوکل پرسن کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے کیس سے متعلق تمام فریقین کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، جہاں تحقیقات اور دیگر متعلقہ امور پر پیش رفت متوقع ہے۔
میر رضا کیس میں مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے تحقیقات کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے، جبکہ خاندان نے جوڈیشل کمیشن کے بجائے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
**Support HRNW:** انسانی حقوق، انصاف اور اہم قومی و عالمی خبروں کی آزادانہ رپورٹنگ جاری رکھنے کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
**Disclaimer:** یہ خبر دستیاب معلومات کی بنیاد پر شائع کی گئی ہے۔ کیس سے متعلق حتمی فیصلہ اور قانونی نتائج متعلقہ عدالت اور مجاز حکام کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔


