62

مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کی ایم ڈی اینا بیجئرڈ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کی ایم ڈی اینا بیجئرڈ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

وفد میں کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہسین، آپریشنز مینیجر گیلیئس جے ڈریگولیس، ڈی آر ایم اسپیشلسٹ بلال خالد، حنا سلیم لوٹیا اور فنک پاتریک بھی ہمراہ

ملاقات میں صوبائی وزراء؛ شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، علی حسن زرداری، میئر کراچی مترضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ شریک

ملاقات میں واش پروجیکٹ (Water, Sanitation, and Hygiene) کے مؤثر آغاز پر اتفاق، واش پروجیکٹ کے تحت پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت تک رسائی اور طریقوں کو بہتر کیا جائے گا

سیلاب سے متاثرہ 3200 دیہاتوں میں واش پروجیکٹ کے تحت سہولیات کی فراہم کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واش پروجیکٹ 270 ملین ڈالرز سے شروع کر رہے ہیں؛ جس سے 15 لاکھ آبادی مستفید ہوگئی،

واش پروجیکٹ میں ورلڈ بینک 75 میلن ڈالرز، اسلامک بینک 13 ملین ڈالرز، ایشین بینک 100 ملین ڈالرز اور سندھ حکومت 100 ملین ڈالر فراہم کر رہے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں