55

ایف آئی اے کی کارروائی، سونے کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کا بڑا گینگ پکڑا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائیاں، سونے کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کا بڑا گینگ پکڑا گیا، ایف آئی اے کی صدر راجہ غضنفر علی روڈ پر واقع گولڈ ٹاور اور گولڈ سینٹر پر چھاپہ مار کاروائیاں

چھاپہ مار کاروائیوں میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران 11 کروڑ58 لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم اور17 سونے کی اینٹیں برآمد کرلی گئی ، فی سونے کی اینٹ کا وزن 10 تولہ ہے ،

گرفتار افراد میں محمد ناصر کھتری ، محمد رفیق خانانی، نوید اسلم، سعیداللہ ، اور عرفان رحمت اللہ شامل ہیں ، اسمگلنگ اور غیرقانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث دو افراد محمد سلیم عرف سلیم بابا اور باسط آکبانی عرف باسط حیدرآباد میں مفرور ہیں ،

ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں کسٹمز ایکٹ 1969 اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی ایکٹ 2020 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں