کراچی (ایچ آراین ڈبلیو ) کراچی گرینڈ الائنس کے چئیرمین محمد اسلم خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ارمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،آرمی چیف نے آپریشن بنیان المرصوص کر کے انڈیا کا غرور خاک میں ملا دیا ،انڈیا اور اس کے حواری بلوچستان میں حالات خراب کر رہے ہیں ،خضدار میں معصوم بچوں کی گاڑی کو نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے ،بچیوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،پوری پاکستانی قوم ارمی چیف اور پاک افواج کے ساتھ ہے ۔ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔انڈیا اور اسرائیل جھوٹا پروپگنڈا کرتے ہیں ۔ کراچی گرینڈ الائنس دشمن ملک کے عزائم کامیاب ہونے نہیں دے گی ۔ پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ پاکستان فضائیہ نے پوری دنیا میں انڈیا کو بے نقاب کردیا۔ پاکستان کا بچہ بچہ وطن کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔


