7

خدمت کی سیاست ہمارے آباؤ اجداد کا ورثہ ہے غلام مرتضیٰ جتوئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کے وائس چیئرمین غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کا حصول کے لئے ڈویژنل سطح پر انتظامیہ کو مکمل اختیارات دیکر بنیادی مسائل کا حل. نوجوانوں کا مستقبل تابناک اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ مضبوط پاکستان ہی سب کی آن بان شان ثابت ہوسکتا ہے پاک افواج کی دفاع وطن کے کردار پر فخر ہے. ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیشہ خدمت، اصول اور عوامی فلاح کی سیاست کو ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عوام کے مسائل کے حل اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں۔ آج صورتِ حال یہ ہے کہ خدمت کی سیاست کرنے والوں کی جائیدادیں اور وسائل کم ہوئے، جبکہ موجودہ دور میں سیاست کو ذاتی مفادات اور دولت کے حصول کا ذریعہ بنانے والوں نے لوٹ مار اور بدعنوانی کے ذریعے اپنی جائیدادوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی رہنماوں اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے روحِ رواں محمد جمیل حفیظ خان، محمد صادق شیخ، سید مشرف علی، این پی پی کے جنرل سیکرٹیری عزیز کوہاٹی. عبد الرحمان خان. اسد جمیل. محمد فہد اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ سیاست کا بنیادی مقصد اقتدار، دولت اور ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ملک و قوم کی ترقی ہونا چاہیے۔ ہمارے بزرگوں نے عوامی خدمت کو سیاست کا شعار بنایا اور قومی مفادات کو ہمیشہ ذاتی مفادات پر ترجیح دی۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاست کو دوبارہ خدمت، دیانت، شرافت اور اصولوں سے جوڑا جائے۔ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوش حالی کے لیے تمام محبِ وطن قوتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے روحِ رواں محمد جمیل حفیظ خان نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے۔ جشنِ آزادی کو بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے ملک کے ہر حصے میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ قوم کے تمام طبقات بالخصوص نوجوانوں کو جشنِ آزادی پاکستان کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔ اس موقع پر محمد صادق شیخ نے کہا کہ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوش حالی اور استحکام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے، اس لیے انہیں قومی تاریخ، آزادی کی جدوجہد اور ملک و قوم سے محبت کے جذبے سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتِ حال، قومی معاملات اور جشنِ آزادی کی تیاریوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں