راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کہ سیز فائر کا مطلب ہے کہ فائر رک گیا ہے، بھارت کو بار بار کہہ رہے ہیں حماقت نہ کرنا،
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر مسئلہ حل ہونے تک امن نہیں آسکتا،
بھارت کو دوبارہ کوئی غلط فہمی، گھمنڈ ہے تو آزمالے، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی پنجاب اور سکھ کمیونٹی میں پیار اور محبت کا رشتہ ہے،
مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 7 لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے، بھارت میں کرسچین، سکھ کمیونٹی پر بھی مظالم کیے جا رہے ہیں، جب بھارت میں ظلم ہوگا تو اس کا جواب تو آئے گا، بھارت نے ایک جارحیت کا نیتجہ دیکھ لیا، دوبارہ شوق ہے تو ہم تیار ہیں،


