کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری رؤف ناگوری نے این سی سی آئی اے کے ہاتھوں غیر قانونی کال سینٹر اور غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور سابق پی ایس 100 امیدوار حیدر عمرانی کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق معطلی کا فیصلہ جاری تحقیقات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران حیدر عمرانی کو وزیرِ بلدیات کا ترجمان بھی مقرر کیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق معاملے کی مزید پیش رفت تک حیدر عمرانی کی پارٹی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔


