57

خضدار واقعہ کی ایک اور زخمی طالبہ شہید، واقعے کا مقدمہ درج

خضدار (ایچ آراین ڈبلیو) خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی، افسوسناک واقعے میں زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی، واقعے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مجموعی شہدا کی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں