60

بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائر کر دیا گیا

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو ملازمت سے فارغ کرتے ہوئے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دے دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر راجپوت نے سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کے خلاف بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں جبری ریٹائر کرنے کا حکم جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری افسر جسٹس شمس الدین عباسی نے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کیں، جس کے بعد مجاز اتھارٹی کی جانب سے جج کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

تاہم چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حتمی سماعت اور دستیاب حقائق کا جائزہ لینے کے بعد برطرفی کے بجائے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا مقرر کی۔

سندھ ہائیکورٹ کا جاری کردہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔

### **HRNW کو سپورٹ کریں**

قانون کی بالادستی، عدالتی شفافیت، بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے **Human Rights News Worldwide (HRNW)** کا ساتھ دیں۔

**🌐 سپورٹ لنک:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

### **اہم ہدایت (Important Note)**

یہ خبر سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ حکم نامے اور دستیاب سرکاری معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ **Human Rights News Worldwide (HRNW)** عدالتی فیصلے میں شامل الزامات یا کارروائی کی آزادانہ تحقیقات نہیں کرتا۔ مزید قانونی پیش رفت یا سرکاری معلومات سامنے آنے کی صورت میں خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں