اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون 2026 کے توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف موصول ہوئے، جن میں شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، گھڑی، شیلڈ، ٹائی، چمڑے کا بیلٹ اور کف لنکس شامل ہیں۔ تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے، جبکہ ان کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
8


