کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 مسافر شہید جبکہ 3 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں انعام الحق، سید طارق نیاز اور لیاقت خان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں نجم ثاقب، عبدالحنان اور عبدالولی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پیش آیا۔


