راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ میں حالیہ جج صاحبان کی تقرریوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اہل وکلا کو نظر انداز کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے سینئر اور اہل وکلا کو مسلسل نظر انداز کرنا ناانصافی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ تقرریوں کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور علاقائی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر وکلا کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئندہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا
10


