**ملتان (ایچ آراین ڈبلیو):** وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز کے ذریعے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران تین مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ مبینہ طور پر ان کی کلیئرنس میں معاونت کرنے والے ایک امیگریشن اہلکار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ جعلی دستاویزات ایجنٹوں کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی گئی تھیں۔ حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ جعلی دستاویزات کی تیاری اور فراہمی میں ملوث افراد تک پہنچا جا سکے۔
گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
**HRNW کی اپیل:**
آزاد، ذمہ دار اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کے فروغ میں ہمارا ساتھ دیں۔ HRNW کی معاونت کے لیے وزٹ کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
**ڈسکلیمر:**
یہ خبر ایف آئی اے کی ابتدائی معلومات اور دستیاب تفصیلات پر مبنی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف الزامات کی حتمی حیثیت کا تعین قانونی کارروائی اور عدالت کے فیصلے کے بعد ہوگا۔


