**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر شہر کی سب سے بڑی گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری کا سراغ لگا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں تیار شدہ گٹکا، خام مال، مشینری اور پیکنگ کا سامان برآمد کیا گیا۔ حکام نے مبینہ فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ چھاپہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مارا گیا، جہاں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر گٹکا تیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس مبینہ نیٹ ورک کے دیگر کرداروں تک بھی پہنچا جا سکے۔
تاحال متعلقہ ادارے کی جانب سے اس کارروائی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
**HRNW کی اپیل:**
آزاد، ذمہ دار اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کے فروغ میں ہمارا ساتھ دیں۔ HRNW کی معاونت کے لیے وزٹ کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
**ڈسکلیمر:**
یہ خبر ابتدائی طور پر ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر مبنی ہے۔ متعلقہ ادارے کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تفصیلی اعلامیہ جاری ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔


