اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) — پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں پر پابندی کا نوٹم (NOTAM) 24 اگست 2026 تک جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیتی اور لیز پر لیے گئے تمام فوجی اور سول طیارے 24 اگست تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
پی اے اے کے مطابق پابندی کے باعث بھارتی ایئرلائنز متبادل فضائی راستے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ بھارتی پروازوں پر پابندی کا نیا نوٹم 24 اگست تک نافذ رہے گا اور پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بدستور بند رہیں گی۔
⚠️ اہم ہدایت (Important Note)
یہ خبر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم اور سرکاری بیان کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں متعلقہ محکموں کی باضابطہ اطلاعات میں جاری کی جائیں گی۔


