17

درخت کاٹنے کے تنازع پر دو گروپوں میں خونریز تصادم، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

لنڈی کوتل(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں زمین اور متنازع اراضی پر درخت کاٹنے کے تنازع نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان زمین کے تنازع پر کافی عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی تھی۔ ہفتہ کے روز ایک فریق متنازع زمین پر موجود درخت کاٹ رہا تھا کہ دوسرے فریق نے اس پر اعتراض کیا، جس کے بعد تلخ کلامی بڑھتے بڑھتے شدید فائرنگ میں تبدیل ہو گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں نفری تعینات کر دی ہے اور مزید کشیدگی روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں