لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آ گئی ہیں، جن میں وی آئی پی مہمانوں کے لیے خصوصی ٹرافی لاؤنج اور ٹرافی لاؤنج پلس سیکشنز کے ٹکٹ 34,500 امریکی ڈالر تک رکھے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 20 لاکھ روپے سے بھی کہیں زیادہ بنتی ہے، جبکہ یہ پیکجز شائقین کو خصوصی مہمان نوازی، بہترین نشستوں اور دیگر خصوصی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
فیفا کی جانب سے فائنل کے لیے مختلف کیٹیگریز کے ٹکٹ بھی فروخت کیے جا رہے ہیں، تاہم مہمان نوازی (ہاسپیٹیلٹی) پیکجز سب سے مہنگے آپشنز میں شامل ہیں۔


