22

آپریشن شعبان میں مزید 9 خوارج ہلاک، پانچ جولائی سے اب تک 88 دہشت گرد مارے جانے کا دعویٰ

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران مزید 9 خوارج ہلاک کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 88 خوارج دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مختلف علاقوں میں بدستور جاری ہیں۔

حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشت گرد عناصر کا خاتمہ اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ تاہم ان اعداد و شمار اور دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں