20

مبینہ ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق، دو بچے شدید زخمی

جنوبی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)مقامی ذرائع کے مطابق اپر جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے حلال الگاڈ میشتہ میں ایک رہائشی مکان مبینہ طور پر ڈرون حملے کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد نواز نظرخیل کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے استاد تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ آبائی گاؤں آئے ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے لیے لدھا کے مرکزی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم اس واقعے اور مبینہ ڈرون حملے کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق یا باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں