نوشکی(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کِشنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک منصوبے سے منسلک ایک کنٹینر گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعے سے قبل مسلح افراد نے گاڑی کے ڈرائیور اور ایک مسافر کو بحفاظت چھوڑ دیا، جس کے بعد کنٹینر گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے علاقے میں تحقیقات اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


