27

لاہور میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)نصیر آباد میں مبینہ تشدد کے نتیجے میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی۔لاہور کے علاقے نصیر آباد سے ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ تشدد کے نتیجے میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

فیصل آباد کی رہائشی 12 سالہ کنیز فاطمہ نصیر آباد کے علاقے میں صوفی اعجاز نامی شہری کے گھر گزشتہ ایک ماہ سے ملازمت کر رہی تھی۔

مقتولہ کے والد جاوید نے بتایا کہ انہیں گھر کے مالک کی بہو نے فون کر کے فوری طور پر لاہور پہنچنے کا کہا۔ جب وہ اپنی اہلیہ اور بھائی زوار حسین کے ہمراہ ہسپتال پہنچے، تو انہیں معلوم ہوا کہ معصوم کنیز فاطمہ اسپتال منتقل کیے جانے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔

مقتولہ کے والد نے کوٹھی مالکان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ حقائق کا تعین کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں