گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو) نوشہرہ ورکاں میں خوفناک ٹریفک حادثےمیں3نوجوان جاں بحق اورخواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں سڑک کنارے کھڑے ایک خراب ٹرک کے باعث ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار 4 موٹرسائیکلیں یکے بعد دیگرے ٹرک سے جا ٹکرائیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ لرزہ خیز حادثہ اس وقت پیش آیا جب اندھیرے یا لاپرواہی کے باعث سڑک پر کھڑا خراب ٹرک موٹرسائیکل سواروں کو دکھائی نہ دیا اور 4 موٹرسائیکلیں اس کی زد میں آ گئیں۔


