24

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ چکی ہے، اس کے باوجود عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا گیا۔ درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے واضح اور قانونی طریقۂ کار موجود نہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں